پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف اسٹریٹجی میں کس کی کیا ذمہ داری ہے؟

پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کاؤنٹر اسٹریٹجی کیا ہے ؟؟ دہشت گردی کے خاتمے میں کِس نے کیا کردار ادا کرنا ہے؟۔
کِس کی کیا ذمہ داری ہے ؟؟
"ان اہم سوالوں کا جواب ڈھونڈتے ہیں حالیہ دنوں میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی طبل سے ہونے والی غیر رسمی بات چیت میں ”
مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کااؤنٹر ٹیررزم پالیسی فوج نہیں بناتی، پاکستان میں نیشنل لیول پر کاؤنٹر ٹیررزم پالیسی موجود ہے جو کہ نیشنل لیول پے بنتی ہے جس میں تمام سٹیک ہولڈرز شامل ہوتے ہیں۔ فوج اور سیکورٹی اداروں کا کام ہے دہشت گردوں سے لڑنا ہے۔ پاورفل جوڈیشل کریمنل سسٹم ہونا چاہیے جس کے تحت دہشتگردوں کو سزائیں دی جا سکیں۔ ٹیررزم اور کرائم کا آپس میں بہت بڑا نیکسس ہے، اس ٹیرر نیکسس کو بریک کرنے کی ضرورت ہے جب تک آپ ان تمام پوائنٹس پہ ،جو مختلف سٹیک ہولڈرز ہیں وہ یکسوئی سے کام نہیں کریں گے ٹیرزم تو چلتی رہے گی۔
فوج نے کام کرنا ہے اس کی علیحدہ سٹریٹجی ہے جسے کہتے ہیں کلیئر ،ہولڈ ،بلڈ اینڈ ٹرانسفر کہ اگر کسی علاقے میں دہشت گرد آ جاتے ہیں تو وہاں فوج جائے گی اور فوج اس علاقے کو دہشت گردوں سے کلیئر کرے گی، پھر اس کے بعد اس کو بلڈ کرنےکی غرض سے کچھ عرصے کے لئے اس علاقے کو ہولڈ کرے گی، پھر علاقے کو صوبائی اور لوکل گورنمنٹ کے حوالے کرنے کے بعد بلڈ کرے گی۔
جب سے یہ جنگ چل رہی ہے آرمی نے تقریبا 46 ہزار سکوئر کلومیٹر کا ایریا دہشت گردوں سے صاف کرا لیا ہے ،خصوصاً خیبرپختونخوا میں اور کئی علاقے کو تو ہم کلیئر کرتے ہیں دوبارہ حوالے کرتے ہیں۔ وہاں پھر دوبارہ دہشت گرد آ جاتے ہیں پھر ہم دوبارہ کلیر کرتے ہیں تو اب کیا یہ فوج کا کام تو نہیں ہے کہ وہاں پہ وہ چیک پوسٹیں لگا کے روڈوں پے بیٹھ کے پولیسنگ کرے۔
اصل مسلہ یہ ہے کہ جو اس کا بلڈ اور ٹرانسفر کا کام ہے وہ نہیں کیا جا رہا ہے ، جو دوسرے سٹیک ہولڈرز ہے انکو کام کرنے کی ضروت ہے۔
دہشتگردی ایک پیچیدہ مسلہ ہے، ہمارا کام دہشتگردوں کے خاتمے کا ہے۔ اگر کسی جگہ پہ جائیں گے تو ہم تو پھر اس کو صاف کر دیں گے، تو وہاں کولیٹرل ڈیمیج بھی ہوگا پھر دہشتگردوں کو پولیس، ججز، کورٹس کے حوالے کریں گے۔ محکمہ تعلیم کو کہیں گے کہ سکولوں اور مدرسوں کو قابو کریں۔ یہ سب نے ملکر اس دہشت گردی سے لڑنا ہے اس کا حل یہ نہیں جو ابھی آپ کو نظر آرہا ہے، جو بلیم گیم ہے کہ آپ بھی اپنا کام کریں ہم اپنا کام کر رہے ہیں اور ہم کرتے آرہے ہیں۔