ضلع اپر چترال میں مرغابیوں کے شکار کے لئے الیکٹرانک آلات استعمال کرنے پر پابندی عائد

خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

اشتہارات

بونی(چ،پ)ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ضلع کے اندر شکار کے لئے مختلف قسم کے الیکٹرانک آلات کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ جنگلی حیات کی سفارش پر ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اپر چترال نے حاصل شدہ اختیارات استعمال کرتے ہوئے ضلع کے اندر پرندوں/مرغابیوں کے شکار کے لئے الیکٹرانک آلات کے استعمال، انکے کاروبار پر زیر دفعہ 144 پابندی عائد کردیا ہے۔
حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لایاجائےگا۔