اپرچترال میں استارو کے قریب گاڑی کو حادثہ ، دو افراد جان بحق اور چار زخمی ہوگئے

لینڈ کروزر گاڑی چترال سے تورکہو جارہی تھی،

اشتہارات

اپرچترال میں استارو کے قریب گاڑی کو حادثہ ، دو افراد جان بحق اور چار زخمی ہوگئے

چترال(چ،پ) اپر چترال کے علاقے استارو تورکھو روڈ پر لینڈکروزر گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے دو افراد جان بحق ہوگئے ۔ ریسکیو1122 اپر چترال کے مطابق لوئر چترال سے تورکہو جانے والی لینڈ کروزر کو استارو گاوں کے قریب حادثہ پیش آیا اور گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 افراد جان بحق اور خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد THQ ہسپتال بونی اپر چترال منتقل کردیا۔
گاڑی میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے۔

#Chitralpost