چترال ٹاون کے لئے بجلی کے 7 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول

اشتہارات

چترال (بشیر حسین آزاد)چترال ٹاون کے لئے بجلی لوڈشیڈنگ کی7 گھنٹے کی ٹیلیفونک شیڈول جاری کردی گئی۔جس سے ہسپتال،دفترات سمیت کاروباری حضرات متاثر ہونگے ۔
ذرائع کے مطابق چترال ٹاون کے لئے ایکسپریس فیڈر کے ذریعے فراہم ہونے والی بجلی 7 گھنٹے بند رہی گی۔جس کا دورانیہ ہر دو گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند ہوگی۔جبکہ جوٹی لشٹ اور دروش فیڈر کے صارفین کے لئے دو گھنٹے لوڈشیڈنگ اور اپرچترال میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔اب سوال یہ بنتا ہے کہ آیا یہ لوڈشیڈنگ بلوں کی عدم ادائیگی،بجلی کی کمی یا 28آگست کی کامیاب جلسے اور ہڑتال کی وجہ سے ہے؟ڈی سی لوئر چترال کو اس سلسلے میں پیسکو زمہ داروں سے معلومات حاصل کرکے عوام کوآگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔چترال لوئر سے منتخب ایم پی اے مہتر فاتح ناصر الملک کو بھی اس سلسلے میں بھرہور کردار ادا کرنی کی ضرورت ہے۔