جمعیت علمائے اسلام کے انتخابات، مولانا انعام الحق تحصیل دروش کے امیر مفتی فہیم جنرل سیکرٹری منتخب
جمعیت کے تین سو کے قریب اراکین نے حق رائے دہی کا استعمال کیا

دروش(چ،پ) جمعیت علمائے اسلام تحصیل دروش کے انتخابات اتوار کے روز ضلعی ناظم انتخابات قاری حسین احمد کی زیرنگرانی منعقد ہوئے جس تحصیل مجلس عمومی (جنرل کونسل) کے تقریباً تین سواراکین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ تحصیل امارت کے لئے مولانا انعام الحق اور مولانا سیف اللہ مد مقابل تھے جبکہ جنرل سیکرٹری کے لئے مفتی فہیم رضا اور قاری فضل حق کے درمیان مقابلہ ہوا۔
الیکشن میں مولانا انعام الحق نے تحصیل امارت کی نشست پر اور مفتی فہیم رضا نے جنرل سیکرٹری کی نشست پر کامیابی حاصل کر لیا ہے۔
#Chitralpost