خیبر پختونخوا بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی، لوئر اور اپر چترال کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل

محسن اقبال لوئر چترال اور حسیب الرحمن اپر چترال کے ڈی سی تعینات

اشتہارات

چترال( ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے بیووکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے؛ ضلع لوئر اور ضلع اپر چترال کے ڈپٹی کمشنرز بھی تبدیلی کی زد میں آگئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر تبادلے کرتے ہوئے متعدد اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کردیا ہے اور نئی تعیناتیاں عمل میں لائی ہے۔ موجودہ حکومت کے بننے کے بعد پہلی مرتبہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز بڑے پیمانے میں تبدیلی عمل میں آئی ہے۔
لوئر چترال کے ڈپٹی کمشنر عمران خان یوسفزئی کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری ہوم تعینات کیا گیا ہے جبکہ انکی جگہ پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ 18کے آفیسر محسن اقبال کو ڈی سی لوئر چترال تعینات کیا گیا ہے۔
اپر چترال کے ڈپٹی کمشنر محمد عرفان الدین کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، پی ایم ایس آفیسر حسیب الرحمن خلیل کو اپر چترال کا ڈپٹی کمشنر مقرر کیا گیا۔