حسین احمد فرحت انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن لوئر چترال کے چیف آرگنائزر مقرر

دو مہینے کے اندر چترال لوئر میں تنظیم سازی کا ٹاسک دیا گیا ہے

اشتہارات

چترال(چ،پ) انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن کی صوبائی قیادت نےدروش سے تعلق رکھنے والے سرگرم سوشل ورکر اور گورنمنٹ ہائی سکول دمیل کے استاد حسین احمد فرحت کو انصاف ٹیچرز ایسوسی ضلع لوئر چترال کا چیف آرگنائزر مقرر کردیا ہے۔ اس حوالے سے ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حسین احمد فرحت بحیثیت چیف آگنائزر ضلع کے اندر ایسوسی ایشن کو منظم کرکے دو مہینے کے اندر کابینہ تشکیل دیکر اسکی نوٹیفکیشن کریں گے۔

#ChitralPost