جمعیت علمائے اسلام کی اپر چترال میں رکنیت سازی مہم کا آغاز

افتتاحی تقریب بونی میں منعقد ہوئی، جمعیت کے کارکنان کی شرکت

اشتہارات

چترال( چ،پ) جمعیت علماء اسلام اپر چترال کے ناظم انتخابات حضرت مولانا عمر فیضی صاحب نے ایک تقریب میں باقاعدہ طور پر رکنیت سازی مہم کا آغاز کیا۔یہ تقریب ہیڈکوارٹر بونی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں جمعیت علماء اپر چترال کے عمائدین اور کارکنان نے شرکت کی۔ شرکائے تقریب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جمعیت علمائے اسلام کا پیغام گھر گھر اور پر فرد تک پہنچایا جائے گا اور اس رکنیت سازی مہم کے دوران کثیر تعداد میں لوگوں کو جمعیت میں شامل کرکے قافلہ حق کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ رکنیت سازی کے افتتاحی تقریب میں جمعیت علمائے اسلام اپر چترال کے امیر مولانا فتح الباری ،مولانا محمد یوسف ، مولانا فہیم اللہ ، شاہد عالم، فدا احمد، امیر الدین، قاضی سیف الدین، مولانا مفتی فاروق عبداللہ نے رکنیت فارم بھر کے مہم کا باضابطہ آغاز کردیا۔

#Chitralpost