فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بونی میں ریلی اور مظاہرہ کیا گیا

اشتہارات

بونی (سرفراز شاہد) فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی اپر چترال کے زیر اہتمام گذشتہ روز بونی میں مظاہرہ کیا گیا۔ جماعت اسلامی اپر چترال کے امیر مولانا جاوید حسین کی قیادت میں یکجہتی ریلی نکالی گئی جو کہ بونی چوک میں جلسہ عام کی شکل اختیار کر لیا۔جلسے کی صدارت مختار احمد لال نے کی ۔ ریلی کے شرکا پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے ۔ اس موقع پر مقررین نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت روکنے کے لئے اقدامات کریں۔ مقررین جماعت اسلامی کے امیر مولانا جاوید حسین،مختار احمد لال چئیرمین بونی ٹو انور ولی خان ،شجاع الدین شامل تھے۔

#ChitralPost