جمعیت علمائے اسلام کی رکنیت سازی مہم کا آغاز، اپر اور لوئر چترال کے لئے ناظم انتخابات مقرر کر دیئے گئے

محمد عمر فیضی اپر چترال اوور حسین احمد لوئر چترال کے ناظمین انتخابات مقرر

اشتہارات

چترال(چ،پ)جمعیت علمائے اسلام کی طرف سے اخونزادہ حافظ حسین احمد کو ضلع لوئر چترال اور مولانا محمد عمر فیضی کو ضلع اپر چترال کے لئے ناظم انتخابات مقرر کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کی رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں پیش رفت کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے جس کے بعد مرکزی و صوبائی سطح پر رکنیت سازی کے عمل کو تیز کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔جمعیت علمائے اسلام کی رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول قبائلی اضلاع کے لئے ناظمین انتخابات کی تقرری کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جس کے تحت ضلع اپر چترال کے لئے مولانا محمد عمر فیضی کو ناظم انتخابات مقرر کیا گیا ہے جبکہ لوئر چترال کیلئے اخونزادہ حافظ حسین احمد کی تقرری کی گئی ہے۔ ناظمین انتخابات کی نگرانی میں جمعیت علمائے اسلام کی رکنیت سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا اور رکنیت سازی مکمل ہونے کے بعد تحصیل اور ضلعی امرا اور نظما کا انتخاب ہوگا۔ بعد ازاں صوبائی اور مرکزی سطح کے انتخابات بھی اسی رکنیت سازی کی بنیاد پر ہونگے۔

#Chitralpost