ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈنیٹر آفس کے وفد کی ملاقات

چترال قدرتی آفات سے متاثرہ ہے، ڈونر ادارے چترال کی ترقی کیلئے آگے بڑھیں

اشتہارات

پشاور(چ،پ) اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈنیٹر آفس کےایک وفد نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی سے ملاقات کی۔ملاقات میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی فریم ورک کے تحت جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی نے اقوام متحدہ کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چترال ایک پسماندہ اورسیلاب سے متاثرہ علاقہ ہے اور یہاں کے لوگوں کو مسائل کا سامنا ہے ، اسلئے عوام کے مشکلات کی طرف بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہو ں نے زور دیکر کہا کہ
چترال میں سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی اور آبنوشی کی بڑی بڑی سکیموں پر کام کرنا ضروری ہے ، ڈونرز کی مدد سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ڈویلپمنٹ پلان ایریگیشن، روڈز،پل، ہیلتھ ہسپتال،پینے کا صاف پانی، ہاؤسنگ سکیم جیسے بڑے بڑے کام کرنے سے علاقے کے عوام کو مشکلات سے نکالا جا سکتا ہے۔

#ChitralPost