آئی جی ایف سی کا دخترچترال ایتھلیٹ عزیزہ گل سے ملاقات،حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی انعام سے نوازا

آئی جی نےعزیزہ گل کو اسکی کے مقابلوں میں قومی اور بین الاقوامی سطح پرچترال کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی

اشتہارات

پشاور۔۔ انسپکٹرجنرل فرنٹیئرکورنارتھ میجر جنرل نور ولی خان نے قلعہ بالاحصار پشاور میں چترال کی وادئ مداکلشٹ سے تعلق رکھنے والی ایتھلیٹ عزیزہ گل سے ملاقات کی۔آئی جی نےعزیزہ گل کو اسکی کے مقابلوں میں قومی اور بین الاقوامی سطح پرچترال کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی اور خصوصی انعام سے نوازا۔
عزیزہ گل فرسٹ ایئر کی سٹوڈنٹ ہیں اورتعلیم کے ساتھ ساتھ اسکی میں ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔انہیں دو مرتبہ نیشنل چیمپئین رہنےکا اعزاز بھی حاصل ہے،وہ تین گولڈ میڈل اور ایک کانسی کا تمغہ بھی جیت چکی ہیں۔عزیزہ گل نے 2024 میں چائنہ میں منعقد ہونےوالی بتیسویں ایشین الپائن اسکی چیمپئین شپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔
عزیزہ گل اور اس کے والد نے حوصلہ افزائی کے لیے آئی جی ایف سی کا شکریہ ادا کیا اور علاقے میں امن کو برقرار رکھنے کے علاوہ نوجوانوں، خاص طور پر خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے ایف سی کی کوششوں کو سراہا۔

#chitralpost