سینئر صحافی گل حماد فاروقی انتقال کر گئے، تدفین آبائی علاقے شبقدر چارسدہ میں کی جائے گی

اشتہارات

چترال(چ،پ) سینئر اور معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کے روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق چترال میں مقیم سینئر صحافی ، اے پی پی کے نمائندے اور متعدد اخبارات اور چینلز کےنامہ نگار گل حماد فاروقی کو سینے میں تکلیف محسوس ہونے پر ہفتے کے روز علی الصبح ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لایا گیا جہاں پر وہ انتقال کر گئے۔ انکی میت چترال سے شبقدر چارسدہ روانہ کردی گئی جہاں پر آبائی قبرستان میں انکی تدفین عمل میں لائی جائے گی۔
گل حماد فاروقی کے بارے خبر ملنے پر چترال پریس کلب کے صدر اور دیگر ممبران ہسپتال پہنچ گئے، انہوں نے ورثا کی مشاورت سے جسد خاکی شبقدر روانہ کرنے کے انتظامات کئے ۔ پریس کلب کے صدر و دیگر صحافیوں نے گل حماد فاروقی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے صحافتی شعبے کے لئے بڑا نقصان قرار دیا۔ انہوں نے فاروقی مرحوم کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس فیلڈ بھرپور جدوجہد سے مقام بنایا۔
یاد رہے کہ گل حماد فاروقی کا تعلق چارسدہ سے ہے اور انہوں نے چترال میں سکونت اختیار کرکے یہاں صحافتی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

#chitralpost