حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ارندو میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں،حکام توجہ دیں،رحمت اللہ کوہستانی

کئی گھر متاثر ہیں، فصلوں اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے

اشتہارات

دروش۔۔ارندو سے تعلق رکھنے یوتھ کونسلر رحمت اللہ کوہستانی نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے میں ارندو میں بھی بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں۔ میڈیا کو جاری کئے گئے ایک بیان میں رحمت اللہ کوہستانی نے کہا کہ بارشوں اور طغیانی کے نتیجے لوگوں کے گھروں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا ہے، ارندو روڈ کم از کم چھ دن تک بند رہا جسکی وجہ سے لوگوں کے مشکلات میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ کے غریب لوگوں کے نقصانات کی وجہ سے متاثرین پریشانی کے عالم میں ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ، حکومتی اداروں اور غیر سرکاری اداروں سے اپیل کی کہ وہ تحصیل ارندو کی طرف بھی توجہ دیں تاکہ متاثرین کی مدد ہو اور انفراسٹرکچر کی بحالی ہو کر عوام کو ریلیف ملے۔

#chitralpost