رکن قومی اسمبلی غزالہ انجم کی وزیر اعظم سے ملاقات، وزیر اعظم کی طرف سے چترال کے متاثرین کی یقین دہانی

چترال میں ہونے والے نقصانات پر افسوس ہے، متاثرین کی ہر ممکن تعاون کریں گے

اشتہارات

اسلام آباد۔ چترال سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن قومی اسمبلی غزالہ انجم نے وزیر اعظم شہباز شریف سے خصوصی ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی ایم این اے غزالہ انجم نے وزیر اعظم ہاوس میں وزیر اعظم سے ملاقات میں انہیں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں چترال میں ہونے والی نقصانات اور لوگوں کی مشکلات سے آگاہ کیا۔ رکن قومی اسمبلی نے چترال کے دونوں اضلاع میں ہوئے نقصانات کی بنیاد پر چترال کے متاثرین کے لئے خصوصی امداد اور بحالی کے کاموں کے لئے فنڈز دینے کی گزارش ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم  نے چترال میں ہونے والے نقصانات پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ چترال کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گا اور انفراسٹرکچر بحالی کے اقدامات کئے جائیں گے۔

#chitralpost