عیدالفطر کے تین دنوں میں 2 لاکھ سے زائد افراد نے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کیا

بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا

اشتہارات

پشاور: عید الفطر کے موقع پر خیبر پختونخوا میں تقریباً 2 لاکھ سے زائد افراد نے چھٹیوں میں سیاحتی مقامات کا رُخ کیا۔

مشیر سیاحت زاہد چن زیب نے بتایا کہ عید الفطر کے موقع پر صوبے میں سیاحوں نے ڈیرے ڈالے۔ 2 روز میں تقریباً ایک لاکھ 74 ہزار سے زیادہ سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ صوبائی حکومت سیاحوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت زیادہ تعداد میں سیاحوں کا صوبے میں سیاحتی مقامات کی جانب رُخ کرنا خوش آئند ہے۔ کائٹ پراجیکٹ کے زیر نگرانی ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال ہے، جس کے ذریعے سیاحوں کو ہر قسم کی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مشیر سیاحت و ثقافت نے کہا کہ ٹورازم پولیس کے نوجوان سیاحتی مقامات پر ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔

#chitralpost