سینٹ الیکشن، پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا سے طلحہ محمود کو نامزد کر دیا

خواتین کی مخصوص نشست کا ٹکٹ روبینہ خالد کو مل گئی

اشتہارات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ انتخابات کے لئے خیبر پختونخوا سے اپنے امیدواروں کی نامزدگی کو حتمی شکل دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے دو امیدواروں فدا محمد خان ور قیصر خان میانخیل سینٹ الیکشن سے دستبردار ہوگئے تھے جس کے بعد پارٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئر راہنما فریال تالپور، خورشید شاہ، محمد علی شاہ باچا، شجاع خان اور فیصل کریم کنڈی نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشاورت کے بعد سینٹ الیکشن کے لئے جنرل نشست پر طلحہ محمود کو اور خواتین کی مخصوص نشست پر روبینہ خالد کو نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

طلحہ محمود اور روبینہ خالد خیبر پختونخوا سے پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر سینٹ کا الیکشن لڑیں گے۔

#chitralpost