چترال سکاوٹس کے تعاون سے دختر چترال عزیزہ گل ونٹر سپورٹس فیسٹیول مدکلشٹ میں اختتام پزیر

اختتامی تقریب میں ڈی سی چترال، کمانڈنٹ چترال سکاوٹس و دیگر حکام کی شرکت

اشتہارات

دروش(چترال پوسٹ)چترال سے تعلق رکھنے والی انٹرنیشنل سکیئنگ پلیئر عزیزہ گل کے نام سے چترال سکاؤٹس اور ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کے اشتراک سے ونٹرسپورٹس فیسٹیول مڈکلشت کا انعقاد کیا گیا۔ اس فیسٹیول کو "دختر چترال عزیزہ گل ونٹر سپورٹس فیسٹیول” کا نام دیا گیا تھا۔3 روزہ ونٹر سپورٹس فیسٹیول مدکلشٹ میں اپنی تام تر رعنایوں کے ساتھ اختتام پزیر ہو گیا۔تقریب میں کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل بلال اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ کافی تعداد میں سیاح ،مدخلشٹ اور آس پاس کے گاؤں کے معززین، عوام اور طلباء اس تقریب سے لطف اندوز ہوئے۔ فیسٹیول میں عزیزہ گل سمیت مقامی ایتھلیٹ نے اسکیئنگ اور سنو بورڈنگ ایونٹس میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔تقریب کے موقع پر روایاتی مصنوعات کے سٹالز بھی لگاۓ گۓ تھے۔ تقریب کے اختتام پر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔