چترال پولیس کے چار سب انسپکٹرز کو انسپکٹر رینک پر ترقی، ڈی پی او اور ایس پی انوسٹی گیشن نے بیجز لگائے

ڈی پی او آفس چترال میں خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا

اشتہارات

چترال(چترال پوسٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان اور ایس پی انوسٹی گیشن محمد ستار خان نے سب انسپکٹر رینک سے انسپکٹر رینک میں ترقی پانے والے آفسروں کو پروموشن کے بیجیز لگائے اور مبارکباد دی۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن محمد ستار خان،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر احمد عیسیٰ،ڈی ایس پی لیگل شیر محسن الملک،ایس ڈی پی او سرکل دروش اقبال کریم،ایس ڈی پی او سرکل لٹکوہ تمیزالدین،ایس ڈی پی او سرکل بمبوریت حسن اللہ،ڈی ایس پی،سی۔پیک مبارک احمد، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن عزیزالدین اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ترقی پانے والے افسروں میں انسپکٹر صاحب الرحمن،انسپکٹر علی احمد،انسپکٹر مجیب الرحمن اور انسپکٹر محمد اسرار شامل ہے۔
اس موقع پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے کہاکہمحکمانہ ترقی فرض شناس ملازمین کا حق ہے تاہم ترقی ملنے سے فرائض اور ذمہ داریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے جن کی دیانتدارانہ ادائیگی اگلی محکمانہ ترقی کی ضمانت ہوتی ہے۔