ارسون ویلی میں پاک افغان سرحد کے قریب آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران چار دہشت گرد زخمی ہو گئے

اشتہارات

راولپنڈی(م،ڈ) ضلع چترال لوئر میں ارسون ویلی میں پاک افغان سرحد کے قریب ایک کاروائی میں دودہشت گرد ہلاک کردئیے گئے ہیں جبکہ چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق ارسون ویلی میں پاک افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ علاقے میں دہشت گردوں کے دیگر ساتھیوں کی موجودگی کے خطرے کے پیش نظر سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
یاد رہے کہ افغانستان کے علاقے نورستان کے مختلف مقامات پر موجود تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد افغان سرزمین کا استعمال کرتے ہوئے چترال کے مختلف وادیوں میں سرحدی چوکیوں پر حملہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں جنہیں سیکورٹی ادارے ناکام بناتے ہیں اور دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہچاتے ہیں۔