سب انسپکٹر منیر الملک کو بیسٹ پولیس آفیسر کا ایوارڈ دیا گیا

شہید اسامہ وڑائچ اکیڈمی کے زیر اہتمام تقریب میں مختلف شخصیات کو ایوارڈ دئیے گئے

اشتہارات

چترال(چ،پ) چترال پولیس کے سب انسپکٹر منیرالملک کو ضلع چترال لوئر کے بہترین پولیس آفیسر کا ایوارڈ دیا گیا۔ گذشتہ روز شہیدا سامہ وڑائچ اکیڈمی چترال کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایوارڈ دئیے گئے۔ اس تقریب میں چترال پولیس کے سب انسپکٹر منیرالملک کو بہترین پولیس آفیسر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اکرام اللہ خان نے منیرالملک کو ایوارڈ دیا۔ منیرالملک چترال سٹی تھانے سمیت ضلع کے اندر مختلف تھانوں میں بحیثیت ایس ایچ او خدمات انجام دے چکے ہیں اور اس وقت تھانہ ایون کے ایس ایچ او ہیں۔