نواز شریف کی وطن واپسی، چترال سے بڑی تعداد میں کارکنان استقبال کے لئے لاہور روانہ ہو گئے

پہلی مرتبہ کارکنوں میں بے پناہ جذبہ اور اشتیاق دیکھنے میں آرہا ہے

اشتہارات


چترال(چ،پ)پاکستان مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف آج 21 اکتوبر کو خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ اپنے قائد کے استقبال کیلئے بڑی تعداد میں مسلم لیگ کے کارکنان چترال کے دونوں اضلاع سے گاڑیوں کے قافلے میں لاہور روانہ ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ کے کارکنان نہایت پرجوش دکھائی گئے۔ چترال کے پارٹی کارکنان اور راہنماؤں نے نواز شریف کی وطن واپسی کو پاکستان کے لئے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا ہے ملک کو جب بھی بحرانوں کا سامنا ہوا ہے تو نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ نے آگے بڑھ کر ملک کو سنبھالا ہے۔ نواز شریف کی وطن واپسی نے یقینی طور پر پارٹی کارکنان میں نیا جذبہ اور ولولہ پیدا کیا ہے اور کارکنان جوش و خروش سے پارٹی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ماضی میں چترال کی سطح پر پارٹی کارکنان اتنے پرجوش اور متحرک نظر نہیں آتے تھے مگر اس مرتبہ پارٹی قائد کی واپسی کے موقع پر مسلم لیگ کے کارکنان بہت ہی زیادہ متحرک اور پرجوش ہیں۔