دروش پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی؛منشیات فروش اور بیٹری چور کو گرفتار کر لیا

تین الگ الگ کاروائیوں کے دوران تین افراد گرفتار کر لئے گئے

اشتہارات

چترال(چ،پ)سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دروش پولیس نے منشیات کے دھندے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لوئر چترال اکرام اللہ کی ہدایت پر دروش پولیس کے ایس ایچ او حیدر حسین کی سربراہی میں ایڈیشنل ایس ایچ او فیض الرحمن اور پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عزیز الرحمن ولد حبیب الرحمن سکنہ گولدور کے قبضے سے 590گرام چرس بر آمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران دروش پولیس نے ملزم صلاح الدین ولد محمد جان، افغان مہاجر ہال مقیم کلکٹک کے قبضے سے 1772 گرام چرس بر آمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
اسی طر ح دروش پولیس نے ایک اور کاروائی کے دوران دروش کے مختلف علاقوں میں گاڑیون سے بیٹریاں چوری کرنے والے ملزم کو بھی دھر لیا۔ پولیس نے رات کے اندھیرے میں گاڑیوں سے بیٹریاں نکال کرچوری کرنے کی رپورٹ پر ایکشن کرتے ہوئے ان وارداتوں میں ملوث ملزم شاہ حسین ولد حاصل گل سکنہ لنگور بٹ حال دروش کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضے سے 55ہزار روپے مالیت کے بیٹریاں برآمد کی ہیں۔