پاک فوج کی کاروائی، ارسون بارڈر پر حملہ کرنے والے سات دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا

دہشت گرد فرار ہو کر دوبارہ افغان علاقے میں چلے گئے

اشتہارات

چترال(چ،پ) پاک فوج نے ارسون بارڈر ایریا میں سرحدی چوکیوں پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے کم سے کم سات دہشت گردوں کو ہلا ک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے افغانستان کے علاقے سے پاکستان کے سرحدی وادی ارسون میں سیکورٹی چوکیوں پر حملہ کیامگر دفاع وطن کے لئے چوکس چترال سکاؤٹس اور پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے انکا حملہ ناکام بنادیا جبکہ اس لڑائی میں 7دہشت گرد مارے گئے جبکہ چھ دیگر دہشت گرد زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا۔