چترال میں مکمل امن اور حالات کنٹرول میں ہیں/ڈپٹی کمشنر چترال لوئر

چترال کے لوگ امن پسند ہیں، شرپسندوں کی سازشیں کامیاب نہیں ہونگی

اشتہارات


چترال(چ،پ)ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد علی نے موجودہ صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال میں مکمل امن ہے اور حالات کنٹرو ل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کو افغانستان کے صوبہ نورستان سے دراندازی کی کوشش کی گئی جس کو سیکورٹی اداروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا اور دہشت گروں کے خلاف موثر کاروائی کی گئی۔ اس وقت پورے چترال میں حالات مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ چترال کی عوام امن پسند اور محب وطن پاکستانی ہیں لہذا یہاں پر کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی۔