چترال پولیس تھانہ لوٹکوہ کی کاروائی، 1143گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا

تھانہ کوغوزی نے کاروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر کے آئس اور چرس برآمد کر لیا

اشتہارات


چترال(چ،پ)منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران لوئر چترال پولیس کی ایک اور اہم کامیابی، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چترال لوئر صلاح الدین کنڈی کی ہدایت پر چترال پولیس نے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران پولیس نے ایس ڈی پی او لوٹکوہ سرکل تمیزالدین اور ایس ایچ او تھانہ لوٹکوہ امتیاز احمد کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے خانہ تلاشی کے دوران مبینہ منشیات فروش سفید خان ولد غزان سکنہ اوشیاک لوٹکوہ کے قبضے سے 1143گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
اسی طرح ایک اور کاروائی کے دوران تھانہ کوغوزی نے ملزم فیاض الدین سے آئس اور نشے کیلئے استعمال ہونے والے پائپ جبکہ دوسرے ملزم عطاء الرحمن سے چرس برآمد کے دونوں کو گرفتار کر لیا۔