دروش پولیس کی کاروائی، منشیات برآمد کرکے ملزمان گرفتار کر لئے گئے

منشیات کے خلاف مہم موثر انداز میں جاری رہے گی، پولیس

اشتہارات

دروش(چ،پ) ڈی پی او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی کی ہدایت پر پولیس نے منشیات فروشو ں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی پی اودروش اقبال کریم کی سربراہی میں ایس ایچ او دروش حیدر حسین کی قیادت میں پولیس نے دوران گشت ملزم مختار ولد رحمت خان سکنہ بڈو گال دروش سے 290گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، اسی طرح ایک اور کاروائی ملزم عبدالرحمن ولد عبدول سکنہ بریر کے قبضے سے 155گرام چرس اور ملزم حبیب الرحمن ولد گل محمد سکنہ آڑیان ڈھپ دروش کے قبضے سے 630 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔