عیدا لاضحی کے موقع پر ہزاروں سیاح چترال آئے

چترال پولیس سیاحوں کی راہنمائی کے لئے مختلف مقامات پر موجود ہے

اشتہارات

چترال(چ،پ)عید الاضحی کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے قدرتی حسن سے مالا مال اور سیاحوں کی جنت وادی چترال کا رخ کیا۔ ڈ سٹرکٹ پولس آفیسر لوئر چترال صلاح الدین کنڈی کے خصوصی احکامات پر لوئر چترال پولیس کی جانب سے پولیس ٹورسٹ فسلٹیشین سنٹر لواری ٹنل پر سیاحوں کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ ان کو بہترین سہولیات دی جا رہی ہیں۔ وادی چترال پاکستان کے چند خوبصورت مقامات میں سر فہرست ہے جس کے سربفلک برف پوش پہاڑ،دریا،دلکش وادیاں،آبشار جھرنے اور سرسبز،پھلدار اور سروقد درخت سیاحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں۔لوئر چترال پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر خصوصی ٹورسٹ فسلٹیشین قائم کئے گئے ہیں جہاں لوئر چترال پولیس اور ٹوارزم پولیس کے اہلکار سیاحوں کو سہولیات دینے کے ساتھ ان کی رہنمائی کررہے ہے۔