لوئر چترال پولیس اہلکاروں کے لئے ہیوی ویپن کورس اختتام پذیر، ڈی پی او صلاح الدین کنڈی نے معائنہ کیا

پولیس اہلکار خود کو دور جدید کے تقاضوں پر پورا اترنے کے لئے تیار رکھیں، ڈی پی او

اشتہارات

چترال(چ،پ)چترال لوئر پولیس کے جوانوں کے لئے تین ہفتوں پر مشتمل ہیوی ویپن کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں پولیس جوانوں کو جدید اسلحے کے استعمال اور اسکے دیکھ بھال کی بابت تربیت فراہم کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لوئر چترال پولیس نے جوانوں کی استعداد کار بڑھانے اور انہیں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے کیلئے تیار رکھنے کے حوالے سے خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ تین ہفتوں پر مشتمل اس خصوصی کورس میں پولیس جوانوں کو بھاری ہتھیاروں، سنائپر گنز، ہیوی مشین گن اور دیگر ہتھیاروں کی دیکھ بھال کی تربیت دی گئی۔
ڈی پی او چترال لوئر صلاح الدین کنڈی نے ہیوی وین کورس کا معائنہ کیا اور تربیت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کورس کا مقصد جوانوں کو ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لئے تیار رکھنا ہے۔ انہوں نے جوانوں پر زور دیا کہ وہ دور حاضر کے سیکورٹی تقاضوں پر پورا اترنے کے لئے خود کو ہر وقت چوکس اور تیار رکھیں اور جدید ہتھیاروں کے استعمال میں مہارت حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو جدید ہتھیاروں اور دیگر ساز وسامان سے لیس کیا جا رہا ہے۔