لیجنڈ پولو پلیئر شہزادہ سکندر الملک اور پاکستان پولیس فٹ بال ٹیم کے تین پلیئر کے اعزاز میں چترال میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا

چترال سے تعلق رکھنے والے فٹبالر اظہر، یوسف اور حمزہ نے قومی فٹبال چیمپئن شپ کے فاتح پاکستان پولیس ٹین پولیس ٹیم کی نمائندگی کی

اشتہارات


چترال(بشیرحسین آزاد)ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن چترال کے زیر اہتمام ٹاؤن ہال چترال میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چترال سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے میدان میں قومی افق پر پہنچنے والے تین کھلاڑیوں اور چترال کے پولو کے نامور یئر اور ناقابل شکست ٹیم کیپٹن شہزادہ سکندر الملک کو انکی بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس تقریب میں فٹ بال کے سابق کھلاڑی اور سپورٹس سے شغف رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان اور صدر محفل ڈی پی او لویر چترال صلاح الدین نے فٹ بال کے تین کھلاڑیوں امیرحمزہ، اظہرا لدین اوریوسف علی اور پولو کے ایک کھلاڑی شہزادہ سکندر کو ایسوسی ایشن کی طرف سے انعامات اور اعزازی شیلڈ پیش کئے۔
اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ حسین احمد نے چترال میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینے میں حائل مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسے صوبائی حکومت کی طرف سے سالانہ گرانٹ دینے کے ساتھ ساتھ سابق گورنر کی طرف سے دی گئی انڈومنٹ فنڈ سے ملنے والی منافع کی رقم مہیا کیا جائے تاکہ وہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے چترال پولیس اور چترال لیویز کی فٹ بال ٹیمیں بنانے کی تجویز بھی پیش کی تاکہ یہاں فٹ بال کا کھیل فروغ پاسکے۔ڈی سی لوئر چترال محمد علی خان نے کہاکہ چترال میں کھیلوں کے حوالے سے بہترین ٹیلنٹ موجود ہے جسے ترقی دینے اور اسٹریم لائن کرنے کی ضرورت ہے اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس اس سلسلے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔