تحریک انصاف کے سنیئر راہنما سجاد احمد خان نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، ۹ مئی کے واقعا ت کی مذمت

ریاست اور پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے، انکے خلاف جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے

اشتہارات

چترال(بشیرحسین آزاد) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنماء، سابق صوبائی نائب صدر و سابق ضلعی صدر چترال لوئر سجاد احمد نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بطور سیاسی ورکر میں 9 مئی واقعے کی پر زور مذمت کرتاہوں اور ان دہشت گردانہ کاروائیوں کے مرتکب افراد کوکڑی سزا دینے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ فوج ہماری ملکی بقا کی ضامن ہے، اس کے خلاف کسی بھی قدم کو میں پاکستان پر حملہ تصور کرتا ہوں۔پاک فوج اور ریاست ہماری ریڈ لائن ہے جو بھی ان ریڈ لائن کو کراس کرنے اور نقصان پہنچانے کی کوشش کرے، ہمارا ان سے کوئی واسطہ نہیں۔ انہو ں نے کہا کہ موجودہ وقت میں ان کے پاس پی ٹی آئی کا کوئی عہدہ نہیں ہے، وہ پارٹی کے ایک رکن تھے لیکن 9 مئی کے واقعے کے بعد انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔ جس کا باقاعدہ اعلان میڈیا میں اپنے اس بیان سے کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا میرا پی ٹی آٹی سے ناطہ 9مئی کے بعد ٹوٹ چکا ہے، لہذا مجھے آیندہ پی ٹی آئی سے منسوب نہ کیا جائے۔