لاہور ہائی کورٹ میں APRNSکے صدر کی درخواست پر سماعت، پرائیویٹ ایجنسیز کی پسپائی

بروقت ادائیگی نہ ہونیکی وجہ سے لوکل/ریجنل اخبارات شدید معاشی بدحالی کا شکار ہوچکے تھے، جی ایم جٹ
لاہور (کورٹ رپورٹر)پنجاب ایڈورٹائزمنٹ پالیسی میں اشتہارات کے واجبات کی ادائیگی 15/85فارمولا کیخلاف PAAکی رٹ پٹیشن میں فریق بننے کیلئے آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNSکے صدر غلام مرتضیٰ جٹ کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ لاہور بینچ میں دائر درخواست پر مسٹر جسٹس رسال حسن سید کی عدالت میں سماعت ہوئی، آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNSکے صدر غلام مرتضیٰ جٹ کی طرف سے APRNSکے لیگل ایڈوائزر و کونسل رائے محمد بلال ندیم کھرل ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل پیش کئے جبکہPAAکے کونسل نے معزز عدالت میں پیش ہوکر اپنی رٹ پٹیشن واپس لینیکی درخواست پیش کیا جس پر معزز عدالت نے رٹ پٹیشن کو ڈسمس کر دیا۔ سماعت کے بعدلاہور ہائی کورٹ کے احاطہ میں آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNSکے بانی صدر غلام مرتضیٰ جٹ نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے لوکل/ریجنل اخبارات کے ذمہ داران کو کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ وفاق کے بعد اب پنجاب میں بھی لوکل/ریجنل اخبارات کے اشتہارات کے پیسے کوئی بھی ایڈ ایجنسی دبا نہیں سکے گی، اب SPLاشتہارات کا85فی صد کاچیک سرکاری محکمہ جات کی طرف سے اخبارات کو دیا جائیگا۔ اس سے قبل اخبارات کا 85فیصد بھی ایڈ ایجنسیز کو جاری ہو جاتا تھا اور اکثر ایڈ ایجنسیز عرصہ دراز تک لوکل/ریجنل اخبارات کو ادائیگی نہیں کرتی تھی جس کی وجہ سے لوکل/ریجنل اخبارات شدید معاشی بدحالی کا شکار ہوچکے تھے۔ اس موقع پر APRNSکے ذمہ داران چوہدری خاور مقصود گجر،حافظ محمد جہانگیر اور دیگر بھی موجود تھے۔