خواتین کی سماجی و معاشی ترقی کے حوالے سے پری اے ڈی پی ٹریننگ کا انعقاد

اشتہارات


چترال (نامہ نگار) آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے کوشاں حال ہی میں لانچ کردہ پراجیکٹ BEST4WEER نے جمعہ کے روز مقامی ہوٹل میں مختلف علاقوں کی خواتین کے لئے پری اے ڈی پی ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ پراجیکٹ کے شائستہ جبین نے ورکشاپ کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خواتین آبادی کا نصف ہیں جن کو معاشی اور سماجی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد کی فراہمی کے لیے اس پراجیکٹ کا اجراء کیا گیاہے جو کہ علاقے کے ایل ایس اوز کی مدد سے کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ شاہ حکیم نے ٹرینر کی حیثیت سے موضوع پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور دلنشین مثالوں کے ذریعے وضاحت کردی جس سے شرکاء مطمئن ہوگئے۔ انہوں نے کئی سوالوں کے جواب بھی دئیے۔