چترال فٹ بال اسٹیڈئم میں دوران کھیل زخمی ہونے والا کھلاڑی چل بسا

اشتہارات

چترال(نامہ نگار) چترال سنیٹنئیل سکول کے اسٹیڈئم میں دوران کھیل زخمی ہونے والا نوجوان کھلاڑی منصور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز چترال سنٹینیل سکول اسٹیڈئم میں جاری ”مارخور سپر لیگ“ فٹ بال ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میچ کے دوران ہم جان کلب کی طرف سے کھیلنے والا کھلاڑی منصور کھیل کے دوران سائیڈ لائن کیساتھ دیوار سے سر ٹکرانے سے زخمی ہوگئے تھے اور انہیں پشاور ریفر کیا گیا تھا۔ تاہم وہ ہفتے کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے۔ متوفی منصور کا تعلق کریم آباد لوٹکوہ سے تھا۔ انکی تدفین ہفتے کے روز آبائی علاقے میں کی جائے گی۔