پی ٹی آئی اپر چترال کی کوشش،پیڈو نے مستوج میں ٹرانسمیشن لائن بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اشتہارات

اپر چترال(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے سیکرٹری اطلاعات افگن رضا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر شہزادہ سکندر الملک، وزیر اعلیٰ کے معاؤن خصوصی وزیر زادہ اور اپر چترال کے ضلعی کیبنٹ کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں صوبائی محکمہ برقیات (پیڈو) نے سیلاب سے متاثرہ ہونے ٹرانسمیشن لائن اور کھمبوں کی مرمت اور بحالی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ میڈیا کو جاری کئے گئے ایک بیان میں افگن رضا نے کہا کہ حالیہ سیلاب کے دوران میراگرم گول میں شدید طغیانی کی وجہ سے میم گول آوی کے قریب ریشن بجلی گھر کے پول مکمل دریا برد ہوگئے تھے، جس کے نتیجے میں بجلی صارفین مسلسل اندھیرے سے دوچار رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے صدر شہزادہ سکندر الملک، معاؤن خصوصی وزیر زادہ، اور ڈسٹرکٹ کابینہ کی مسلسل کوششوں سے ڈپٹی ڈائریکٹر پیڈو نے میراگرم، پرواک سے لیکر کارگِن تک تمام ٹرانسمیشن لائنوں کی ایمرجنسی بنیاد پر دوبارہ بحال کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اور اس کے ساتھ ہی ان تمام پول کو جلد ہی نصب کرنے کی ہدایت دیدی گئی۔افگن رضا نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے تمام شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔