موسمی ایمرجنسی صورتحال، لوئر چترال میں سکول پانچ دنوں کے لئے بند

اشتہارات


چترال(چ،پ) ڈپٹی کمشنر چترال لوئر انوار الحق نے موجودہ موسمی ایمرجنسی صورتحال اور پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری کردہ الرٹ کے پیش نظر لوئر چترال تعلیمی ادارے پانچ دن کے لئے بند کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔ جار ی کردہ اعلامیہ کے مطابق تمام لوئر چترال میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے 26اگست سے لیکر 30اگست تک بند رہیں گے۔