ارشاد حسین پاکستان تحریک انصاف تحصیل چترال کے صدر منتخب ہو گئے

اشتہارات


چترال(چ،پ) پاکستان تحریک انصاف تحصیل چترال کے انتخابی عمل گذشتہ روز مکمل ہوا جس کے نتیجے میں کوغوزی سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے دیرینہ نوجوان کارکن ارشاد حسین صدر منتخب ہوگئے جبکہ عیداللہ عیدی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ اس موقع پر پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ارشاد حسین نے اپنے اوپر اعتماد کرنے اور صدر منتخب کرنے پر اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پارٹی قائد عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اورروزاول سے اس پارٹی کے ساتھ انکی وابستگی پارٹی قائد عمران خان سے محبت اور تحریک انصاف کے وژن سے ہم آہنگی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں ایک ایسے پارٹی کے ساتھ منسلک ہوں جس نے چترال کی بے مثال خدمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ چترال کے عوام پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں جسکا ثبوت حالیہ بلدیاتی انتخابات میں مل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے پلیٹ فارم سے اپنے ساتھیوں کو ساتھ لیکر عوام کی خدمت کیلئے دن رات کام کریں گے۔