دوما دومی پل جلد از جلد بحال کیا جائے،علاقے کے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے /افگن رضا

اشتہارات

چترال (چ،پ) پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے سیکرٹری اطلاعات افگن رضا نے این ڈی ایم اے، انتظامیہ اپر چترال، اور صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ آوی دومہ دومی پل کی بحالی کیلئے جلد از جلد اقدامات اٹھائے جائیں۔ میڈیا کو جاری کئے گئے ایک بیان میں افگن رضا نے کہا کہ مذکورہ پل کے ذریعے پانی کی ترسیل ہورہی تھی،علاقے میں تقریباً 32گھرانوں کو پینے کا پانی اور اس کے ساتھ ساتھ دو سو چالیس پلاٹ ہولڈر کے زمینیات، فصلوں، جنگلات وغیرہ کو پانی میسر آتا تھا۔تقریباً 25سال قبل یہ پل تعمیر ہوا تھا جس سے علاقے کے عوام کو سہولت میسر آئی تھی مگر حالیہ سیلاب میں یہ پل بہہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی فصلیں اور باغات بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ انہوں نے ذمہ دار اداروں سے مطالبہ کیا کہ بلا تاخیر اس پل کی بحالی کا کام شروع کیا جائے۔