بمبوریت میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جان بحق اور تین زخمی ہو گئے

اشتہارات


چترال(چ،پ) چترال کے سیاحتی مقام بمبوریت (کالاش) ویلی میں جمعے کے روز ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بمبوریت سے چترال جاتے ہوئے سیاحوں کی گاڑی ودوس کے قریب حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص امجد خان ولد فرید خان سکنہ تیمرگرہ جان بحق اور تین دیگر افرادرحمت اللہ، سہیل اور رحیم اللہ زخمی ہو گئے۔ حادثے کے نتیجے میں جان بحق ہونے والے امجد خان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کے معاؤن خصوصی وزیر زادہ کے دوست تھے۔