وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف عنقریب چترال کادورہ کرینگے/نوید الرحمن چغتائی

اشتہارات

چترال(چ،پ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدرنوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے عنقریب چترال کادورہ کریں گے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے پیغام دیتے ہوئے نویدالرحمن نے کہا کہ انکی کوششوں اور دعوت پر وزیر اعظم نے جلد ہی چترال کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم دورہ کے موقع پر سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیں گے اور چترال کیلئے بڑے اعلانات بھی کرینگے۔