اپر چترال میں ٹیلی کی ناقص سروس کے خلاف احتجاج، یکم جولائی تک ڈیڈلائن، بصورت دیگر بونی شندور روڈ بند کی جائے گی/مظاہرین

اشتہارات

بونی (نامہ نگار) اپر چترال کے مختلف علاقوں میں ٹیلی نار کی نا قص سروس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،اتوار کے روز اپر چترال کے علاقوں آوی، میراگرام، سنوغر اور پرواک کے عوام نے ٹیلی نار کی ناقص سروس کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے بونی شندور روڈ میں رومو ٹیک کے مقام پر مظاہرہ کیا جسمیں علاقہ کے عمائدین اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ گذشتہ ایک عرصے سے اپر چترال کے اکثر علاقوں میں ٹیلی نار کی سروس نہایت ناقص ہے، بار بار مطالبے کے باوجود سروس کو ٹھیک نہیں کیا جارہا اور کمپنی والے عوام کی ایک نہیں سن رہے ہیں، جبکہ سروس کے نام پر صارفین سے کروڑوں روپے وصول کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے ادارے کو یکم جولائی تک اپنی سروس مکمل بحال کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر سروس میں بہتری نہیں لائی گئی تو احتجاج کے طور پر بونی شندور روڈ بند کر دیں گے، پھر کسی بھی نا خوشگوار واقعات ہونے کی صورت میں تمام تر ذمہ داریاں ٹیلی نار کمپنی، انتظامیہ اپر چترال، اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن پر عائد ہوگی۔(۶۲ جون