شندور پولو ٹیم کی سلیکشن ایک بارپھر تنازعہ کا شکار، سفارشی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا الزام

اشتہارات

چترال(بشیرحسین آزاد)شندور پولو فیسٹول کے لئے ٹیم سیلکشن ایک بار پھر تنازعے کا شکار ہوگئی،ریویوکمیٹی نے اپرچترال سے تعلق رکھنے والے ایک افیس اوردیگر سفارشیوں کو ٹیم میں شامل کرکے چترال ڈی ٹیم کے دو کھلاڑی مختلف ٹیموں میں سیلیکشن اور اپنے زاتی گھوڑوں سے ٹورنامنٹ میں شریک ہوکر لیویز کے ساتھ سب سے دلچسپ مقابلے کے بعد 3/1 سے ہارنے والے سب سے اچھے اور فٹ گھوڑے ساتھ میدان میں اترنے والے شکیل احمد (ژانہ) اور سنئیر اور تجربہ کار کھلاڑی سکندر حیات سیلیکٹ ہونے کے بعد ٹیم سے باہرکردئیے گئے۔دونوں پروفیشنل کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کے پیچھے دھونس، دھاندلی، سفارش اور اقرباء پروری کاہاتھ ہے جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا اصول کارفرما ہے اس لئے شریف اور پیشہ ور کھلاڑیوں کو قربانی کا بکرا بناکر شوقیہ فنکاروں کو موقع دیا گیا۔چترال کے پروفیشنل کھلاڑیوں اور پولو شائقین نے اپر چترال کیایک افیسر اور دیگرسفارشیوں کو جگہ دینے کے لئے ماہر کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے اور جب تک شکیل احمد ژانہ اور سکندر حیات کو ٹیم میں بحال نہ کیا گیا احتجاج جاری رہے گا۔اُنہوں نے کمشنر ملاکنڈ سے اس بات کا نوٹس لنے کی درخواست کی اور کہا کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں اپنے جائز حق سے محروم شدہ کھلاڑی ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیں گے اور بھوک ہڑتال پر مجبور ہوجائیں گے۔