حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوامی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے/اکرام الدین

اشتہارات

فرانس(انٹرنیشنل ڈسک) جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ و گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کسی بھی ملک کے حکمران غلط ہوتے ہے یا عوام،مگر بدقسمتی سے پاکستان واحد ملک ہے جس میں دونوں ہی غلط ہیں جب تک عوام خاموش رہے گی تب تک عوامی مسائل اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا رہے گا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ و گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوامی مسائل و مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہمارے ملک میں حکمران کرپشن اور لوٹ مار کے ساتھ ساتھ اپنے پیٹ بھرنے میں مصروف ہیں، عوامی مسائل سے بے خبر ہیں، عوامی مسائل سے بے خبری حکمرانوں کی ناکامی کا منہ ولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی بھی حکومت نے ملک اور عوام کا سوچا بھی نہیں کہ عوام کن مسائل سے دوچار ہیں، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا بیڑا غرق کر دیا ہے، ہر روز اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جسکی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے حکمرانوں کو ووٹ دیکر اپنے آپ سے زیادتی کی ہے کیونکہ جو حکمران عوام کو نہیں سنبھال سکتا وہ ملک کو کیسے سنبھالے گا۔