بدھ. ستمبر 28th, 2022

دروش(چ،پ) انجمن ترقی کھوار حلقہ دروش کا اجلاس گذشتہ روز صدر اعجاز احمد اعجاز کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔ نئے صدر اور کابینہ کے انتخاب کے بعد یہ پہلا اجلاس تھا جس میں شرکاء نے مستقبل میں تحصیل سطح پر انجمن کی سرگرمیوں پر مشاور ت کی۔ اجلاس میں انجمن کے نو منتخب صدر اعجاز احمد اعجاز نے اگلے تین سال کے لئے پروگرام پیش کیا اوراس پرجامع مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگلے تین سال کے دوران انجمن کی سرگرمیوں کو مربوط انداز میں آگے لے جایا جائے گا نیز اشاعتی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے گی۔

شرکاء اجلاس نے اس بات پر اتفاق کیا کہ انجمن ترقی کھوار کے زیر نگرانی تحصیل سطح پر سرگرمیوں کو وسعت دینا وقت کی ضرورت ہے اور اسکے لئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔