زبیر علی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن تحصیل دروش کے صدر نامزد

اشتہارات

چترال(چ،پ) پاکستان پیپلز پارٹی کے ذیلی تنظیم پیپلز یوتھ آرگنائزیشن (PYO)نے تنظیمی کے عمل میں تحصیل دروش کے لئے زبیر علی کو یوتھ ونگ کا صدر نامزد کردیا ہے۔ پی وائی او کے ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری کی طرف سے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق پارٹی کے نوجوان اور سرگرم کارکن زبیر علی کو تحصیل دروش کے لئے یوتھ ونگ کا صدر مقرر کیا گیا ہے جبکہ انکے ساتھ دیگر عہدیداروں میں نوراللہ جنرل سیکرٹری، ذوالفقار احمد سنیئر نائب صدر، اخلاق احمد نائب صدر، ارسلان احمد نائب صدر، سلمان حضرت نائب صدر، الطاف احمد زرین انفارمیشن سیکرٹری، ظہیراللہ خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، مبین ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری، فضل رحیم جوائنٹ سیکرٹری، امین احمد سپورٹس اینڈ کلچر سیکرٹری، آفتاب احمد فنانس سیکرٹری اور نواب آفس سیکرٹری شامل ہیں۔
۔ واضح رہے کہ زبیر علی اس سے قبل پی وائی او تحصیل دروش کے انفارمیشن سیکرٹری کی حیثیت سے فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔