نیا سال کا تحفہ، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے تک اضافے کا اعلامیہ جاری کردیا

اشتہارات

اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت کا نئے سال پر عوام کو تحفہ دے دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3.95 روپے سے 4.15 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت140.82 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 144.82 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ علاوہ ازیں ہائی اسپیڈ ڈیزل4 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل4.15 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل میں 3.95 روپے فی لیٹراضافہ کردیا گیا۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر بڑھائی جانے والی قیمتوں کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل137.62 روپے فی لیٹرسے بڑھاکر 141.62روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل109.53 روپے فی لیٹرسے بڑھاکر113.53 روپے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 107.06روپے فی لیٹرسے بڑھاکر111.06 روپے فی لیٹر ہوگیا۔