بدھ. ستمبر 28th, 2022

چترال(نامہ نگار)چترال پریس کلب کے انتخابات برائے سال 2022؁ء مکمل ہوگئے جس میں اتفاق رائے سے ظہیرالدین (روزنامہ ڈان) صدر منتخب ہوگئے۔ دیگر عہدیداروں میں سیف الرحمن عزیز (سماء ٹی۔وی،چیف ایڈیٹرچترال ٹائمز)سینئر نائب صدر، میاں آصف علی شاہ کاکا خیل (پی ٹی وی) نائب صدر، عبدالغفار (روزنامہ جہاد) جنرل سیکرٹری، نورافضل خان (روزنامہ آج) فنانس سیکرٹری اور سید نذیر حسین شاہ (بیوروچیف آج صبح)چیف ایڈیٹرڈیلی چترال ڈاٹ کم آفس سیکرٹری چن لئے گئے۔
جمعہ کے روز سابق صدروسینئرصحافی شاہ مرادبیگ کے زیرصدرات انتخابی اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ گذشتہ سال کے کابینہ کو برقرار رکھا جائے گا۔ اس موقع پرسینئرصحافی شاہ مرادبیگ نے تمام اراکین کاشکریہ اداکیاکہ اُن کے رائے کے احترام کرتے ہوئے کابینہ کوبرقراررکھنے کا فیصلہ کیا۔