ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام پریشان ہیں، حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے/اکرام الدین

اشتہارات

جرمنی(انٹرنیشنل ڈسک)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو و جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے کہا کہ پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جاری مہنگائی نے عام عوام کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے جو قابل افسوس ہے،مدینہ کی ریاست کیا ایسی تھی جہاں عوام تڑپ رہے ہوں؟ یہ ملک ایٹمی قوت ہے آئی ایم ایف کی پالیسیاں ترک کرنا ہوں گی حکومت ایک سال میں جو کچھ کر سکتی ہے ملکی عوام کیلئے کرے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے ووٹ دیکر اس لئے منتخب کیا تھا کہ بہتری آئے مگر گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں ملک اور عوام کو پیچھے کی طرف دھکیل دیا ہے خوردونوش کی اشیاء آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے وزیر اعظم عمران خان ہوش کے ناخن لیں سہولت کاروں کی غلط رپورٹنگ پر یقین نہ کریں اگر وہ سمجھتے ہیں کہ مہنگائی ہے تو اس کو کم کریں اور عام آدمی کو ریلیف اور دیگر سہولیات مہیا کریں بے روزگاری میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سوئی گیس کا بحران،اور کرپشن عروج پر ہے لگتا ہے حکومت ناکام ہو چکی ہے کل تک دعوے کئے جاتے تھے کہ اگر مہنگائی بڑھتی ہے تو وزیراعظم چور ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر سیاسی جماعت اور ہر سیاسی ممبر کو چاہئے کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے کیونکہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہر سیاسی ممبر کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔