بدھ. ستمبر 28th, 2022

دروش (چ،پ) انجمن ترقی کھوار حلقہ دروش کی نئی کابینہ تشکیل دی گئی ہے جس کے مطابق پیر اعجاز احمد اعجاز حلقہ دروش کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ انجمن ترقی کھوار حلقہ دروش کا اہم انتخابی اجلاس اتوار کے روز پرنسپل محمد سلیم کامل کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں انجمن کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں انجمن ترقی کھوار حلقہ دروش کے لئے نئی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے مطابق پیر اعجاز احمد اعجاز صدر منتخب ہوئے۔ دیگر عہدیداروں میں حمیداللہ حمید نائب صدر، سعید کائناتی جنرل سیکرٹری، نقیب سماک جوائنٹ سیکرٹری، فیض الباری بیگان فنانس سیکرٹری، اظہار الحق مجاز انفارمیشن سیکرٹری اور صاحب الاسلام ناصح شامل ہیں۔