جہلم میں ٹریفک حادثے میں صحافیوں کے جان بحق ہونے پر اے پی آر این ایس کے صدر جی ایم جٹ کا اظہار افسوس

اشتہارات

اسلام آباد(پ،ر)آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی (APRNS) کے بانی صدر غلام مرتضیٰ جٹ (جی ایم جٹ) نے جہلم پیر شہاب جی ٹی روڈ پر کار اور ٹرک کے تصادم میں صحافی ملک بوستان اور شیخ رضا کے جان بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے صحافیوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔
آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے بانی صدر غلام مرتضیٰ جٹ نے حادثہ میں زخمی ہونے والے صحافی غلام قادر اور محمد افضل کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ہے۔